کراچی: رینجرز ہیڈ کواٹرز پر خود کش حملہ، ایک شخص ہلاک

Image

کراچی: ریسکیو عملہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ —

 

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر مبینہ خود کش حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ اکیس رینجرز اہلکاروں سمیت کم از کم چھبیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق خود کش حملہ آور نے جمعرات کی صبح نارتھ ناظم آباد میں واقع سچل رینجرز ہیڈ کوارٹر کی رہائشی عمارت سے اپنی گاڑی ٹکرا دی۔

واقعے میں عمارت کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا اور اس میں آگ لگ گئی دھماکے میں زخمی ہونے والے افرا فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زور دار دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی اور اس کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ نشانہ بنائی جانے والی عمارت کے سامنے واقع فیکٹری میں لگے سی سی ٹی وسی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس سے تفتیش میں مدد ملے گی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور ایک زخمی اہلکار کا تعلق بھی گلگت بلتستان سے بتایا جاتا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں.
مشیر داخلہ رحمان ملک کا یہ کہنا کہ مختلف دہشت گردی کے واقعیات میں گلگتی لوگ ملوث ہیں ان لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے جو خود دہشت گردی کا شکار بنتے آیے ہیں.

 

By: Speak For Them __________________Reference: Daily Dawn

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s