نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن فیڈریشن گلگت بلتستان کا اسیر سیاسی قیدیوں کے حق میں مظاہرہ

– این ایس ایف اور عوامی ورکرز پارٹی کا کراچی پریس کلب میں مظاہرہ

12

کراچی (پ ر) مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئَے جناب یوسف مستی خان صدر عوامی ورکرز پارٹِی سندھ،اور این-ایس-ایف گلگت بلتستان  کی طرف  کہ سے عنایت بیگ اور احتشام خان نے کہا کہ اس مظاہرے کا مقصد گلگت بلتستان کی جیلوں میں قید سیاسی اسیران کے حوالے سے باقی دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کی باباجان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں سانحئہ عطاآباد کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کی  اور بے شمار جان و مال کے ضائع ہونے ، معاوضے کی ادائیگی کے مطالبے اور پولیس فائرئنگ کے خلاف مظاہرہ کیا، جس کی پاداش میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ جو سراسر ظلم ، نا انصافی، اور زیادتی ہے

 

متاثرین عطاآباد آج بھی در در کے ٹھوکرے کھا رہے ہیں، انکی نہ گورنمنٹ اور نہ کسی اور ادارے نے مستقل آباد کاری کا کوئی انتظام کیا، احتجاج میں شریک لوگوں نے انکی مستقل آباد کاری کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا،

علاوہ ازین عوامی ورکزپارٹی  کے ایک  اور سنیئر رہنما غلام دستگیر نے ڈیرہ سہگل مرید کے پنجاب میں کسانوں کی بیدخلی خلاف اور پولیس  فائرئنگ سے ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں دہشت گردی ایکٹ لاگو کر کے دو سال سے پابند سلاسل ہے ۔

احتجاج میں شریک رہنماوں ،کارکنوں اور سول سوسئاٹی کے ممران نے دہشت گردی ایکٹ کے خاتمے اور سیاسی اسیروں کی رہائی کے حق میں جوشیلے اور پرزورانداز میں نعرہ بازی کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s