اُنہیں سردی لگ رہی ہے

By: Hayat Masood

 !!انہیں سردی لگ رہی ہے

کوئی ہے سننے والا؟ یہ سردی کی موت بڑی بھیانک ہوتی ہے پہلے رگوں میں خون جمتا ہے ۔ پھر ہڈیوں میں گودا ،پھر ہاتھ پاوں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوتے ہیں انگلیاں جسم سے یوں توڑی جاسکتی ہیں جیسے کہ درخت سے سوکھا پتہ ! پھر پلکیں تک جم جاتی ہیں یہ سردی بڑی ظالم ہوتی ہے اندر روح کہیں زندہ ہوتی ہے جسم مرجاتا ہے ! یہاں تک کہ دیکھنے والے کو بھی گمان گزرنے لگتا ہے کہ شائد وجود مردہ پڑا ہے ۔پھر روح بھی اس قدر ٹھنڈے جسم کا عذاب نہیں برداشت کرتی اورنکل جاتی ہے بندہ درد سے چیختا بھی نہیں چیخنے کے لیے بھی حرارت چاہیے ہوتی ہے نا

1901765_879703222061764_342592505800689872_n

وزیرستان، خیبر اور فاٹا کے بچوں کو سردی لگ رہی ہے، جلوزئی کیمپ، درانی کیمپ اور بکا خیل کیمپ کا گردنواح برف سے ڈھکنے والا ہے ، آجکل درجہ حرارت زیرو سے بھی نیچے جاچکا ہے ۔ قبائیلی بچے ٹھٹھر رہے ہیں مائیں ماری جاچکی ہیں وگرنہ زندہ ہوتیں تو آخری دم تک کیا بلکہ مردہ وجود کے ساتھ بھی لپٹائے رکھتیں کہ جگر گوشے کو حرارت ملتی رہے۔ باپ جنگ کا ایندھن بن گئے ہیں آگ کا کوئی منبع ہے تو فوج کے قصائی کے آگ کے گولے ،جو سب کچھ چھین لیتے ہیں !
کمبل و رضایئوں میں جلتے ہیٹر کے سامنے گرم کمرے میں آرام دہ بستروں پر اپنے بچوں کو سمیٹ کر سوتے وقت یہ سوچ لینا ۔ انہیں سردی لگ رہی ہے ، فاٹا کے قبائیل کے بچوں کو سردی لگ رہی ہے ۔ وہ مررہے ہیں پاکستان اور امریکہ کی بمباری سے نہیں امت کی بے حسی سے !! ان کے لیے بھی آگ جلانے کا کوئی انتظام 
کرو۔۔۔

آج صبح کھیتوں میں سردی کی وجہ سے سفید لہر جمی ہوئی تھی، اور کیمپ میں موجود میرے بچے، بوڑھے زیرو سینٹی گریڈ میں رات گزار چکے تھے، یا اللہ مار کیوں نہیں دیا ایسا دن دیکھنے سے پہلے ہمیں۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s