Kim for You & Bin Ladan for Us

صبح صبح اک خواب دستک پر دروازه کهولا دیکها

Kim was offered million dollars for spending a single night with a saudi royal prince.

Kim was offered million dollars for spending a single night with a saudi royal prince.

تو وسعت اللہ خان فرما رهے تهے کہ تهر میں ایک بچے نے پوچها آپ کہاں سے آئے هو؟  میں نے جواب دیا کہ کراچی سے میں نے بتایا بڑا شہر هے..بہت بڑی بڑیبلڈنگیں هیں..بہت گاڑیاں ہیں- تو اس نے حسرت سے کہا…اچها پهر تو وہاں پانی بهی مفت ملتا ہو گا سوچ رها تها کہ ہنسوں یا روں کہ اسی خبر کی جلو میں ایک اور خبر نظر آئی کہ ایک سعودی شہزادے نے کم کارڈیشین ( ایک امریکی ماڈل) کو ایک ملین ڈالر کے عوض ایک رات گزارنے کے لیے راضی کر لیا

هائے میرے معصوم معصوم مسلمانو! کتنے للکارے اور ششکارے مار کر تم ہمیں ان پاک شفاف سعودی بادشاہوں کی غلامی کرنے پر راضی کرتے ہو؟ جن کو اپنے لیے کارڈیشین پسند ہے اور ہمارے لیے بن لادن- قندهار اس بوڑهے عبدالولی کمانڈر کی بات ره ره کر یاد آتی ہے- جس کا ایک بیٹا روس کے خلاف کی جہاد کے نظر ہوا-ایک بیٹا نجیب کے خلاف جہاد کی نظر ہوا-ایک بیٹا برهان الدین ربانی اور احمد شاه مسود کے خلاف کی جہاد کے نظر هوا…اور عبدالولی خود تورا بورا میں اپنی ایک ٹانگ ضائع کروا کے آ گیا-ایک دن کہنے لگا, ہائے یار! یہ عربوں کی طرف تو هم دن میں پانچ بار منہ کر کے سجده کرتے هیں لیکن انہوں نے اپنی بادشاہت کے لیے ہماری نسلوں کے خون کے دریا بہا دئیے

اختلاف کرو بابو- پهلجڑیاں هم عزیزی کی سنتے ہیں- اور دوسری بات عرض کروں کہ جن بچوں کو یہ نہیں پتہ کہ افغانستان پایا کہاں جاتا هے..جن کو یہ نہیں پتہ کہ نور محمد کون تها – جنہوں نے تاریخ کے نام پر آٹهویں جماعت کی معاشرتی علوم پڑهی هو- جن کا ہیرو حمید گل ہو- .جن کو اپنے قومی ترانے پر فخر ہو لیکن سمجھ میں ایک لفظ نہ آتا هو، ان کو ایسی باتوں میں پڑنا ہی نہیں چاہیے.
یدِ بیضا  (ٖFaceBook)

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s