The Dissent | دُھواں، گرد اور ٹوپی

14494774_553980308136477_7107160383849085340_n

گزشتہ دنوں چینی سفارت خانے  کے ڈپٹی چیف مشن جناب ژائولی ژیان نے پاکستان کے اندر چلنے والی اس بحث کو سرے سے مسترد کردیا کہ سی پیک میں صوبہ پختونخواہ اوربلوچستا ن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے پاکستان بھر میں سی پیک کی مد میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی ایک طویل فہرست جاری کر کے تمام مخالفین کا منہ بند کرا دیا۔  انھوں نے اس خدشے کا بر ملا اظہار کیا کہ چند عناصر اس سارے خطے کی بدلتی تقدیر سے نالاں ہیں اور اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔  اس طویل فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد  جہاں پاکستان نے چاروں “آئینی” صوبوں میں  خوشی کی لہر دوڈی ہے وہیں اقتصادی راہداری کے دروازے کی حیثیت رکھنے والے گلگت  بلتستان کے عوام بھی عجیب کشمکش کا شکار ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کو سی پیک میں خوشحالی کے جھوٹے خواب دکھائے وہ آج پریشان ہیں کہ کیا نہیں کھچڑی پکائی جائے؟ عام لوگ جو حکمرانوں کی پڑھائی گئی پٹی پر آنکھیں بند یقین کر بیٹھے تھے، وہ بھی پوچھنے لگے ہیں کہ اتنی بڑی فہرست میں گلگت بلتستان کا نام کہیں بھی نہیں لکھا جانا حکمرانوں کی نیت میں کھوٹ ظاہر  کرتا ہے یا ٹائپو ایرر (املا کی غلطی)؟


گلگت بلتستان کو سی پیک کی مد میں تین اہم چیزیں میسر ہونگی جن کو مسترد کرنا میرے خیال سے اس عظیم نعمت سے نا شکری کے مترادف ہوگا اور وہ ہیں دھواں،  گرد و غبار اور ٹوپی


 حکمران طبقہ اور اس کے مقامی آلہ کار تو پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ جب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تب تک جو بھی بات اس کے خلاف آئے گی وہ  بیرونی قوتوں کی سازش کہلائے گی، اور بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی سی پیک کے خلاف  لکھنے والوں  پرانسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جائیں گے۔  بہر حال گلگت بلتستان کو سی پیک کی مد میں تین اہم چیزیں میسر ہونگی جن کو مسترد کرنا میرے خیال سے اس عظیم نعمت سے نا شکری کے مترادف ہوگا اور وہ ہیں دھواں، ۔ گرد و غبار  اور ٹوپی۔


 گلگت بلتستان کو کچھ نہ ملنے کی فہرست اقتصادی راہداری معلومات کی ویب سائٹ پر یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔


 


This is a satire – shared by Anayat Baig. Baig is the vice-president of National Students Federation Gilgit-Baltistan, Sindh Zone and a student of International Relations.
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s